پاکستان آئیڈل کی واپسی، زیب بنگش نے مداحوں کو خوشخبری سنا دی

بدھ 29 جولائی 2026 20:55

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 جولائی2026ء) معروف گلوکارہ اور پاکستان آئیڈل کی جج زیب بنگش نے تصدیق کی ہے کہ مقبول میوزک ریئلٹی شو جلد دوبارہ نشر کیا جائے گا۔زیب بنگش نیاپنی انسٹاگرام اسٹوری پر شو کے سیٹ کی تصاویر کا ایک کولاج اور میک اپ روم کی ایک پرانی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو خوشخبری سنائی۔انہوں نے اپنے پیغام میں لکھا کہ ہمارے پاکستان آئیڈل کے بلبل واپس آ گئے ہیں اور ہم بھی جلد واپس آ رہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اتنا پیار دینے اور یاد رکھنے کا بہت شکریہ۔ ’ہم نے بھی آپ سب کو بہت یاد کیا۔‘اس سے قبل 20 جولائی کو شیئر کی گئی اسی ویڈیو پر ایک مداح نے سوال کیا تھا کہ کیا پاکستان آئیڈل دوبارہ واپس آ رہا ہے۔جس پر زیب بنگش نے صرف ایک مسکراتے ہوئے ایموجی کے ذریعے جواب دیا تھا، جسے مداحوں نے شو کی واپسی کا اشارہ قرار دیا تھا۔شو کے پروڈیوسرز اور دیگر ججز کی جانب سے بھی اس حوالے سے تاحال کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا۔