گوادر میں فٹبال ٹورنامنٹ کے دلچسپ مقابلے جاری

پیر 3 اگست 2026 19:47

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اگست2026ء) گوادر میں سندھ بلوچستان جشن آزادی کپ 2026 بنام شہید ڈپٹی کمشنر ذاکر بلوچ فٹبال ٹورنامنٹ کے دلچسپ مقابلے جاری ہیں۔ڈسٹرکٹ فٹبال ایسوسی ایشن (ڈی ایف اے) گوادر کے صدر میر ارشد کلمتی کے زیرِ اہتمام دلچسپ مقابلے جاری ہیں ٹورنامنٹ میں ڈی ایف اے حب نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملا فاضل فٹبال کلب مند کو 1 کے مقابلے میں 6 گول سے شکست دے کر اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

(جاری ہے)

میچ کے مہمانِ خصوصی ایس پی کوسٹل ہائی وے پولیس حفیظ امیر تھے، جنہوں نے کھلاڑیوں سے ملاقات کے موقع پر کہا کہ اس نوعیت کے ٹورنامنٹس نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کرنے، کھیلوں کے فروغ اور باصلاحیت کھلاڑیوں کو آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے ڈسٹرکٹ فٹبال ایسوسی ایشن گوادر کے صدر میر ارشد کلمتی کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ حکومت نوجوانوں میں کھیلوں کے فروغ اور صحت مند سرگرمیوں کے فروغ کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے۔