مقبوضہ کشمیر میں ضلع پونچھ کے گائوں آری سرہوتی میں زمین دھنسنے سے 18 مکان تباہ

بدھ 5 اگست 2026 17:02

سری نگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اگست2026ء) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میں ضلع پونچھ کے گائوں آری سرہوتی میں زمین دھنسنے سے 18 مکان تباہ ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق حکام نے بتایا کہ متاثرہ مکانات سے احتیاطی اقدام کے طور پر تقریباً 100 افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔تحصیلدار مینڈھر راہول بسوترا نے نقصان کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ریونیو اور دیگر متعلقہ ٹیمیں نقصانات کا جائزہ لے رہی ہیں۔