جموں،جھوٹے مقدمے میں قید کشمیری کی درخواست ضمانت مسترد کردی

جمعہ 7 اگست 2026 14:35

جموں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اگست2026ء) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میں بدنام زمانہ بھارتی تحقیقاتی ادارے ’’ نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی‘‘(این آئی اے ) کی ایک خصوصی عدالت نے جھوٹے مقدمے میں قید ایک کشمیری عرفان شفیع میر کی درخواست ضمانت مسترد کر دی ہے۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق’’ این آئی اے ‘‘ کی جموں میں قائم خصوصی عدالت کے جج پریم ساگر نے درخواست ضمانت خارج کرتے ہوئے کہا کہ طویل قید خود بخود ضمانت کی بنیاد نہیں بن سکتی ۔

(جاری ہے)

عرفان شفیع نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا تھا کہ وہ چھ سال سے زائد عرصے سے عدالتی حراست میں ہے اور مقدمے کی کارروائی سست رفتاری سے چل ہے۔ ان کے وکیل نے دلیل دی کہ مقدمے کی جلد تکمیل کے بغیر مسلسل نظربندی آئین کے آرٹیکل 21 کے تحت فوری انصاف کے بنیادی حق کی خلاف ورزی ہے۔ تاہم عدالت نے انکے موقف کو مسترد کر تے ہوئے درخواست ضمانت خارج کردی۔ عرفان پر بھارت کے خلاف سرگرمیوں میں ملوث ہونے اور ایک عسکری جماعت کے ساتھ روبط رکھنے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔