بنوں ، میٹرک امتحانات کے پوزیشن ہولڈر طلباء و طالبات و اساتذہ کرام میں نقد انعامات تقسیم

جمعہ 7 اگست 2026 17:12

بنوں ، میٹرک امتحانات کے پوزیشن ہولڈر طلباء و طالبات و اساتذہ کرام ..
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اگست2026ء) کمشنر بنوں ڈویژن اور چیئرمین تعلیمی بورڈ بنوں کیپٹن(ر) خالد محمود نے تعلیمی بورڈ بنوں کے سالانہ میٹرک نتائج میں بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کرکے پوزیشن ہولڈر طلباء و طالبات میں انعامات تقسیم کئے۔انہوں نے پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے طالب علم کو پچاس ہزار، دوسری پوزیشن حاصل کرنے والے کو پینتالیس ہزار اور تیسری پوزیشن کو چالیس ہزار روپے جبکہ پوزیشن لینے والے سکولوں کے ہیڈماسٹروں کوبھی 33 ہزار روپے کے انعامات کا اعلان کیا۔

کمشنر بنوں ڈویژن نے بحیثیت چیئرمین بنوں تعلیمی بورڈ پوزیشن لینے والے طالب علموں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ انکی سالانہ محنت کا آج نتیجہ ہے ،اس کے علاؤہ انکے ہیڈماسٹر وہیڈ مسٹر یس کو بھی خراج تحسین پیش کرکے نقد انعامات سے انکی حوصلہ افزائی بھی کی۔

(جاری ہے)

کنٹرولر فاروق خان نے بنوں تعلیمی بورڈ کے آڈیٹوریم ہال میں میٹرک کے سالانہ امتحانات میں پوزیشن ہولڈرز طلباء کے ناموں کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ طالب علم فواد احمد 1159 نمبروں کے ساتھ پہلی، طا لب علم احمد خان نے 1157 نمبروں کیساتھ دوسری جبکہ طالب علم محمد عبداللہ یوسف نے 1154 نمبر لیکر تیسری پوزیشن حاصل کی ۔

اس دوران کمشنر بنوں ڈویژن کیپٹن (ر) خالد محمود بحیثیت مہمان خصوصی طلباء و طالبات اور ہیڈماسٹروں اور ہیڈمسٹریس میں شیلڈ و نقد انعامات تقسیم کئے۔ اس موقع پر سیکرٹری تعلیمی بورڈ بنوں نورعالم وزیر، کنٹرولر فاروق خان، سکولوں کے ہیڈماسٹروں و اساتذہ کرام، پوزیشن ہولڈر طلباء و طالبات کے والدین نے شرکت کی۔ آخر میں کمشنر بنوں ڈویژن نے تمام شرکاء کو کامیابیوں کی مبارکباد پیش کی۔

متعلقہ عنوان :