سرینگر، ہائیکورٹ نے شوپیاں کے رہائشی نوجوان کی نظربندی کالعدم قرار دیدی

ہفتہ 8 اگست 2026 12:41

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اگست2026ء) بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر میں ہائی کورٹ نے شوپیاں کے ایک رہائشی نوجوان کی کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ( پی ایس اے ) کے تحت نظربندی کالعدم قرار دیتے ہوئے بھارتی انتظامیہ کو ان کی رہائی کے احکات دیے ہیں۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قائم مقام چیف جسٹس سنجیو کمار اور جسٹس محمد یوسف وانی پر مشتمل ڈویژن بنچ نے عبید یوسف کی نظر بندی کالعدم قرار دےدی ہے۔ عبید یوسف کو ستمبر 2024میں کالے قانون پی ایس اے کے تحت حراست میں لیا گیا تھا۔ قبل ازیں ہائی کورٹ کا ایک یک رکنی بنچ 8 نومبر 2025 کو عبید کی درخواست ضمانت مسترد کر چکا تھا ۔