شارجہ نے آبنائے ہرمز کے باہر تجارت کیلئے نیا روٹ ڈھونڈ لیا

آبنائے ہرمز کے باہر خلیج عمان میں واقع خورفکان پورٹ سے تجارت کا فیصلہ کیا ہے،امارتی میڈیا

اتوار 9 اگست 2026 15:40

ابوظہبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اگست2026ء) متحدہ عرب امارات کی ریاست شارجہ نے آبنائے ہرمز کے باہر خلیج عمان میں واقع خورفکان پورٹ سے تجارت کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

اماراتی خبر ایجنسی کے مطابق چین سے گاڑیوں کی بڑی کھیپ خورفکان پورٹ پہنچے گی، چین کے شیاوموہ بندرگاہ اور خورفکان کے درمیان براہِ راست بحری مال برداری کا نیا روٹ شروع ہو گیا ہے، نئے تجارتی روٹ سے گاڑیوں کی ترسیل کا وقت 3 سے 5 دن تک کم ہوگا۔