Live Updates

پرواز تبدیل کرنا سیکرٹ سروس کی ہدایات پر عمل تھا، ٹرمپ

جس طیارے میں سفر کیا اسے زیادہ خطرہ لاحق ہو سکتا تھا، مجھے ایران پر بھروسہ نہیں،بیان

بدھ 12 اگست 2026 11:59

پرواز تبدیل کرنا سیکرٹ سروس کی ہدایات پر عمل تھا، ٹرمپ
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اگست2026ء) امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ پرواز کی تبدیلی کے دوران سیکرٹ سروس کی ہدایات پر عمل کر رہا تھا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا کہ جس طیارے میں سفر کیا اسے زیادہ خطرہ لاحق ہو سکتا تھا، مجھے ایران پر بھروسہ نہیں۔

(جاری ہے)

اس سے پہلے امریکی اخبار نے گزشتہ ماہ نیٹو اجلاس کے بعد امریکی صدر کی ترکیے سے نکلنے کی حیران کن رپورٹ جاری کی تھی۔ امریکی اخبار نے انکشاف کیا کہ ڈونلڈ ٹرمپ ٹی وی کیمروں کے سامنے ایئر فورس ون میں سوار ہوئے لیکن بعد میں خفیہ طریقے سے انہیں کیٹرنگ ٹرک کے ذریعے دوسرے فوجی طیارے میں منتقل کیا گیا، جو انہیں برطانیہ تک لے گیا۔

Live ایران امریکا کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات