دنیا کے کئی ممالک میں مکمل اور جزوی سورج گرہن کا نظارہ

لاکھوں افراد کھلے مقامات پر جمع ہوئے اور خصوصی حفاظتی چشمے پہن کر یہ مناظر دیکھے

جمعرات 13 اگست 2026 12:03

دنیا کے کئی ممالک میں مکمل اور جزوی سورج گرہن کا نظارہ
نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اگست2026ء) دنیا کے کئی ممالک میں رواں سال کے آخری مکمل سورج گرہن کا نظارہ کیا گیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق اسپین، آئس لینڈ اور گرین لینڈ میں مکمل سورج گرہن کا نظارہ کیا گیا اور دن میں اندھیرا چھانے کا منظر دیکھا گیا۔اس موقع پر لاکھوں افراد کھلے مقامات پر جمع ہوئے اور خصوصی حفاظتی چشمے پہن کر یہ مناظر دیکھے۔

(جاری ہے)

یورپ میں 1999 کے بعد سے پہلی بار مکمل سورج گرہن کا نظارہ کیا گیا۔آئس لینڈ کے قریب مکمل سورج گرہن کا دورانیہ 2 منٹ 18سیکنڈ رہا، سورج کو پیرس میں92 فیصد، لندن میں 9 فیصد، برلن میں 85 فیصد گرہن لگا جبکہ کینیڈا اور امریکا کے کچھ حصوں میں بھی جزوی سورج گرہن ہوا،واضح رہے کہ رواں ماہ 28 اگست کو جزوی چاند گرہن بھی ہوگا، چاند گرہن کا مشاہدہ بھی پاکستان میں نہیں کیا جاسکے گا۔