ٹرمپ انتظامیہ وائٹ ہائوس کی تعمیر پر 900 ملین ڈالر خرچ کرے گی

جمعرات 13 اگست 2026 12:03

ٹرمپ انتظامیہ وائٹ ہائوس کی تعمیر پر 900 ملین ڈالر خرچ کرے گی
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اگست2026ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ وائٹ ہاس میں تعمیراتی منصوبوں کے لیے کم از کم 900 ملین ڈالر خرچ کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

(جاری ہے)

امریکی ٹی وی کی رپورٹ میں کہا گیا کہ کانگریس سے براہِ راست رقم حاصل کرنے کے بجائے انتظامیہ نے دیگر ایجنسیوں اور نجی عطیہ دہندگان سے فنڈز جمع کر کے ایک ایسے اکانٹ میں بھیج دیے ہیں جس میں وائٹ ہاس کی معمول کی مرمت کے لیے چند ملین ڈالر رکھے جاتے ہیں۔رپورٹ میں مزید کہا گیا، معاہدے اور متعلقہ منصوبہ بندی کی خفیہ دستاویزات سے ظاہر ہوتا ہے کہ انتظامیہ اس اکانٹ کی رقم وائٹ ہائوس کے جدید کاری کے منصوبوں کے لیے استعمال کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

متعلقہ عنوان :