وزیراعلیٰ بلوچستان نے انگریزی مضمون نویسی میں دوسری پوزیشن حاصل کرنے والی طالبہ آمنہ داد کریم کو ایوارڈ دے دیا

بدھ 12 اگست 2026 19:00

گوادر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اگست2026ء) وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی نے پاک چائینہ گرلز ہائی اسکول فقیر کالونی گوادر کی ہونہار طالبہ آمنہ داد کریم کو صوبائی سطح پر انگریزی مضمون نویسی کے مقابلے میں دوسری پوزیشن حاصل کرنے پر ایوارڈ پیش کیا تقریب میں وزیراعلیٰ بلوچستان نے طالبہ کی شاندار کارکردگی کو سراہتے ہوئے اسے بلوچستان کے نوجوانوں کی صلاحیتوں اور تعلیمی استعداد کا روشن مظہر قرار دیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے طالبہ کے والدین، اساتذہ اور اسکول انتظامیہ کی محنت کو بھی قابلِ تحسین قرار دیا طلبہ کی جانب سے ایوارڈ اسکول کے استاد نسیم شیر محمد نے وصول کیا آمنہ داد کریم کی کامیابی وزیراعلی بلوچستان کی تعلیم دوست پالیسی، نوجوانوں کی حوصلہ افزائی اور باصلاحیت طلبہ کو آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کرنے کے عزم کی عکاس ہے۔ یہ کامیابی گوادر، اسکول، اساتذہ، والدین اور پورے بلوچستان کے لیے باعثِ فخر ہے۔