’’این آئی اے ‘‘عدالت نے آزادی پسند کشمیری کو عمر قید کی سزا سنائی

جمعرات 13 اگست 2026 14:48

جموں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اگست2026ء) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میں بدنام زمانہ بھارتی تحقیقاتی ادارے نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی( این آئی ای) کی خصوصی عدالت نے ایک آزادی پسند کشمیر ی کو عمر قید کی سزاسنائی ہے ۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق این آئی اے کی پونچھ میں قائم خصوصی عدالت نے 2012سے قید نثار احمد کالس نامی کشمیری کو 14برس قید کی سزا سنائی ۔ ضلع پونچھ کے علاقے مینڈھر کے رہائشی نثار احمد کو ایک عسکری گروپ کے ساتھ وابستہ ہونے اور بھارت کے خلاف سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے الزامات کے تحت عمر قید کی سنائی گئی۔