ساہیوال،دریائے راوی سے 60سالہ شخص کی لاش برآمد، لاوارث قرار دے کر تدفین کردی گئی

جمعرات 13 اگست 2026 22:01

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اگست2026ء) پولیس نور شاہ نے دریائے راوی میں کوڑے شاہ زیریں کے قریب سے 60سالہ شخص کی لاش برآمد کرلی۔

(جاری ہے)

پولیس نے لاش کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کرکے پوسٹ مارٹم کرایا، جس کے بعد لاش لاوارث قرار دے کر تدفین کے لیے ایدھی سینٹر کے سپرد کردی گئی۔ ورثا کا سراغ نہ ملنے پر ایدھی حکام نے لاش کو لاوارث قرار دے کر فرید ٹان قبرستان میں سپرد خاک کردیا۔

متعلقہ عنوان :