کراچی: مختلف علاقوں میں مبینہ پولیس مقابلے، ایک ملزم ہلاک، ایک زخمی حالت میں گرفتار

ہفتہ 15 اگست 2026 15:05

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اگست2026ء) لانڈھی دائود چورنگی کے قریب پولیس اور مسلح ملزمان کے درمیان مبینہ مقابلے میں ایک ملزم ہلاک جبکہ اس کا ساتھی فرار ہوگیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق مقابلے کے بعد ایک پستول اور راؤنڈز برآمد کیے گئے، جبکہ ہلاک ملزم کی لاش اسپتال منتقل کردی گئی۔ادھر لانڈھی بھینس کالونی روڈ نمبر 12 پیرانا گوٹھ میں پولیس مقابلے کے دوران ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔ ایدھی ذرائع کے مطابق زخمی ملزم کی شناخت 32 سالہ سلامت ولد امجد کے نام سے ہوئی، جسے ایدھی ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا۔