سٹی بائی پاس کے قریب کیرتھر کینال سے نامعلوم شخص کی لاش برآمد

پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کے لیے سول اسپتال منتقل کردی، شناخت نہ ہونے پر ایدھی سینٹر کے ذریعے تدفین کا فیصلہ

ہفتہ 15 اگست 2026 20:39

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اگست2026ء) پولیس تھانہ آباد سکھر کی حدود سٹی بائی پاس کے قریب کیرتھر کینال سے نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی۔

(جاری ہے)

پولیس کی اطلاع پر ایدھی ایمبولینس کے ذریعے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے سول اسپتال سکھر منتقل کردیا گیا۔ قانونی کارروائی مکمل ہونے کے بعد شناخت نہ ہونے کی صورت میں لاش ایدھی سینٹر سکھر کے حوالے کی جائے گی۔ایدھی سینٹر میں لاش کو غسل و کفن دینے اور نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد پولیس کی نگرانی میں اسلامی طریقے سے نواں گوٹھ قبرستان میں سپرد خاک کیا جائے گا۔