سکھر بیراج گیٹ نمبر 66 سے نامعلوم شخص کی لاش برآمد

روہڑی پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کے لیے تعلقہ اسپتال منتقل کردی، شناخت نہ ہونے پر ایدھی سینٹر کے ذریعے تدفین ہوگی

ہفتہ 15 اگست 2026 20:39

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اگست2026ء) : ایدھی انفارمیشن ڈیسک سکھر کے مطابق پولیس تھانہ روہڑی کی حدود سکھر بیراج گیٹ نمبر 66 سے نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی۔

(جاری ہے)

پولیس روہڑی کی اطلاع پر ایدھی ایمبولینس کے ذریعے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے تعلقہ اسپتال روہڑی منتقل کیا گیا۔قانونی کارروائی مکمل ہونے کے بعد شناخت نہ ہونے کی صورت میں لاش تدفین کے لیے ایدھی سینٹر سکھر کے حوالے کردی جائے گی۔ ایدھی سینٹر سکھر میں لاش کو غسل و کفن دینے اور نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد پولیس کی نگرانی میں اسلامی طریقے سے نواں گوٹھ قبرستان میں سپرد خاک کیا جائے گا۔