لاہور کے مختلف علاقوں میں تین افراد جاں بحق ہو گئے

باغبانپورہ کے علاقے میں 65 سالہ شخص حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کرگیا

اتوار 16 اگست 2026 17:05

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اگست2026ء) صوبائی دارالحکومت لاہور کے مختلف علاقوں میں تین افراد جاں بحق ہو گئے۔باغبانپورہ کے علاقے میں 65 سالہ شخص حرکت قلب بند ہونے کے باعث انتقال کر گیا جس کی شناخت 65 سالہ محمد اسلم ولد خوشی محمد کے نام سے ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

ہربنس پورہ نہر کنارے سے 45 سالہ نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی،بظاہر متوفی نشے کا عادی معلوم ہوتا ہے جس کی شناخت نہیںہوسکی۔قلعہ گجر سنگھ کے علاقے وکٹوریا پارک کے قریب بھی 45 سالہ شخص نشے کی زیادتی کے باعث جاں بحق ہوگیا جس کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی۔پولیس کی ضروری کارروائی مکمل ہونے کے بعد تینوں لاشیں ایدھی ایمبولینسز کے ذریعے مردہ خانے منتقل کر دی گئیں۔