ٰجیکب آباد پولیس کا دو مبینہ مقابلوں میں ملزمان کو زخمی حالت میں اسلح سمیت گرفتار کرنے کا دعوی

اتوار 16 اگست 2026 18:15

N جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اگست2026ء) جیکب آباد پولیس کا دو مبینہ مقابلوں میں ملزمان کو زخمی حالت میں اسلح سمیت گرفتار کرنے کا دعوی تفصیلات کے مطابق جیکب آباد پولیس نے مطلوب ملزمان کو مقابلوں میں گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے پولیس ترجمان کے جاری اعلامیے کے مطابق تھانہ سٹی کی حدود گڑہی سبایو لنک روڈ کے قریب پولیس اور جرائم پیشہ افراد کے درمیان مقابلہ ، ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار ، اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔

گرفتار زخمی ملزم کی شناخت زبیر احمد ولد محمد مٹھل جکھرانی، سکنہ جعفر آباد محلہ، جیکب آباد کے نام سے ہوئی۔گرفتار ملزم کے قبضے سے 01 بغیر لائسنس 9 ایم ایم پسٹل برآمد کیا گیا۔زخمی حالت میں گرفتار ڈکیت ملزم کے دو دیگر ساتھی موقع سے فرارہونے میں کامیاب ہو گئے گرفتار ملزم کو طبی امداد کے لیے سول اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے گرفتار ملزم پر سٹی تھانے پر تین مقدمات درج ہیںجبکہ دوسرا پولیس مقابلہ سول لائن تھانے کی حدود میں ہوا ،بسم اللہ باغ کے قریب پولیس اور جرائم پیشہ افراد کے درمیان مقابلے میںایک ملزم کو زخمی حالت میں اسلح سمیت گرفتار کیا گیا جس کی شناخت نصیر ولد اللہ بخش سکنہ گاؤں اصغر خان پنہور، جیکب آباد کے نام سے ہوئی۔

(جاری ہے)

گرفتار ملزم آباد اور سول لائن تھانہ کے پانچ مختلف مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھا، جبکہ مقابلے کے دوران ملزم کے 04 ساتھی فرار ہوئے ہیں جن کی گرفتاری کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے ۔