بانی پی ٹی آئی کے طبی معائنے اور تشخیصی مراحل کے دوران ان کی ہمشیرہ ساتھ موجود رہیں، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری

جمعہ 21 اگست 2026 17:24

بانی پی ٹی آئی کے طبی معائنے اور تشخیصی مراحل کے دوران ان کی ہمشیرہ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اگست2026ء) وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے مکمل طبی معائنے اور تشخیصی مراحل کے دوران ان کی ہمشیرہ عظمی خان ساتھ موجود رہیں،ماہر ڈاکٹروں پر مشتمل میڈیکل بورڈ نے معائنے کے بعد بانی کی طبی حالت کو مستحکم قرار دیا۔

(جاری ہے)

جمعے کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ شفا انٹرنیشنل ہسپتال کے باہر غیر معمولی رش اور سکیورٹی صورتحال کے باعث بانی پی ٹی آئی کو پمز منتقل کیا گیا جہاں ماہرین کی نگرانی میں ان کا تفصیلی طبی معائنہ، تشخیص اور علاج کیا گیا،تمام ضروری طبی مراحل مکمل ہو چکے ہیں اور بانی کی صحت کی صورتحال بالکل واضح ہے۔

انہوں نے کہا کہ صحت جیسے حساس معاملے کو سیاسی تنازعہ یا غیر ضروری سنسنی کا رنگ نہ دیا جائے،معاملے پر حقائق کو سامنے رکھتے ہوئے تمام فریق ذمہ داری کا مظاہرہ کریں۔