موسمی اور انتظامی مسائل،ملکی و غیرملکی 55 پروازوں میں تاخیر

اسلام آباد میں طوفان بادوباراں کے باعث 16 پروازوں میں 7 گھنٹے تک تاخیر ہوئی

پیر 17 اگست 2026 15:44

اسلام آباد،کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اگست2026ء) موسمی اور انتظامی مسائل کی وجہ سے 55 ملکی اور غیر ملکی پروازوں کا شیڈول متاثر ہوا ہے۔فلائٹ شیڈول کے مطابق اسلام آباد میں طوفان بادوباراں کے باعث 16 پروازوں میں 7 گھنٹے تک تاخیر ہوئی۔بارش کے باعث کراچی اسلام آباد کی 6 پروازوں میں ڈیڑھ سے 7 گھنٹے کی تاخیر ہوئی۔لاہور ایئر پورٹ کی 14 پروازوں میں 1 سے 11 گھنٹے تک تاخیر ہوئی۔

(جاری ہے)

دبئی سے لاہور کی پرواز پی اے 41 کی آمد میں 11 گھنٹے تاخیر جبکہ لاہور سے جدہ کی 2 پروازوں میں 10 گھنٹے اور لاہور سے شارجہ کی پرواز میں 11 گھنٹے کی تاخیر ہوئی۔کوالالمپور سے لاہور کی پرواز میں ساڑھے 5 گھنٹے کی تاخیر ہوئی۔کراچی ایئر پورٹ کی 9 پروازوں میں 1 سے 3 گھنٹے تک تاخیر ہوئی۔ملتان سے شارجہ، دبئی اور مدینہ منورہ کی 6 پروازوں میں 1 سے 10 گھنٹے کی تاخیر ہوئی۔سیالکوٹ سے شارجہ، دبئی اور ابوظبی کی 5 پروازوں میں ڈھائی گھنٹے تک تاخیر ہوئی۔