بنوں تھانہ میریان پولیس کی کارروائی، اقدامِ قتل کے مقدمے میں مطلوب مجرم اشتہاری گرفتار

پیر 17 اگست 2026 19:54

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اگست2026ء) ڈی پی او بنوں کیپٹن (ر) محمد فرقان بلال کی ہدایت پر بنوں پولیس کی جانب سے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان بنوں پولیس کے مطابق اسی سلسلے میں ایس ایچ او تھانہ میریان نمبیاز خان نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے اقدامِ قتل کے مقدمے میں مطلوب مجرم اشتہاری سمیت غیر قانونی اسلحہ رکھنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزم کے قبضے سے ایک عدد ایم فور رائفل برآمد کر لی گئی، جس کے خلاف غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے جرم میں مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ بنوں پولیس جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھے گی۔