چین ، گوانگشی ژوانگ میں لینڈ سلائیڈنگ کے بعد ملبے تلے دبے پانچ افراد کی لاشیں نکال لی گئیں

بدھ 19 اگست 2026 11:44

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اگست2026ء) چین کےجنوبی علاقے گوانگشی ژوانگ میں لینڈ سلائیڈنگ کے بعد ملبے تلے پھنسے پانچوں افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں ۔

(جاری ہے)

شنہوا کے مطابق مقامی حکام نے بتایا کہ تمام افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔یہ واقعہ پیر کی صبح 11 بجکر 26 منٹ پر ناندان کاؤنٹی کے مانگ چانگ ٹاؤن شپ میں پیش آیا تھا ۔ کاؤنٹی کے حکام نے بتایا کہ پانچوں افراد کو تلاش کر لیا گیا، تاہم ان میں سے کسی میں بھی زندگی کی علامات موجود نہیں تھیں۔

متعلقہ عنوان :