افغانستان پریمیئر لیگ ٹی20 کی تین فرنچائزز اور ’’کوہِ ظفر‘‘ ٹرافی کی رونمائی
اعجاز احمد گوندل
جمعہ 28 اگست 2026
17:24
افتتاحی سیزن میں ایکسل یونائیٹڈ کابل، بلخ ژوانان اور قندھار واریئرز حصہ لیں گی۔ لیگ انتظامیہ کے مطابق یہ فرنچائزز افغان کرکٹ میں ایک نئے دور کا آغاز کریں گی۔
تقریب میں متعارف کرائی جانے والی ’’کوہِ ظفر‘‘ ٹرافی افغانستان کے پہاڑی سلسلوں کی خوبصورتی، مضبوطی اور استقامت سے متاثر ہو کر تیار کی گئی ہے، جو کرکٹ میں کامیابی کی بلند ترین منزل کی علامت قرار دی گئی ہے۔
افغانستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین میروائس اشرف نے کہا کہ فرنچائزز اور ٹرافی کی رونمائی افغان کرکٹ کے لیے ایک اہم موقع ہے۔
(جاری ہے)
اے پی ایل ٹی20 کے پلیئر ڈرافٹ کے لیے رجسٹریشن 30 اگست 2026 سے شروع ہوگی جبکہ پلیئر ڈرافٹ 27 ستمبر 2026 کو منعقد کیا جائے گا۔ لیگ کا افتتاحی ٹورنامنٹ 27 دسمبر 2026 سے شروع ہوگا، جبکہ مکمل شیڈول اور وینیوز کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
فرنچائز مالکان نے لیگ کو افغان کرکٹ کے فروغ، نوجوان ٹیلنٹ کی تلاش اور ملک کے مختلف علاقوں سے باصلاحیت کھلاڑیوں کو پروفیشنل کرکٹ کا پلیٹ فارم فراہم کرنے کی جانب اہم قدم قرار دیا ہے۔
مزید بین الاقوامی خبریں
-
وزیرِ مملکت محمد عون چوہدری کا پاکستانی قونصل خانے کا دورہ
-
افغانستان پریمیئر لیگ ٹی20 کی تین فرنچائزز اور ’’کوہِ ظفر‘‘ ٹرافی کی رونمائی
-
ویمنز ایشیا کپ 2026; TPT 360 کو آفیشل براڈکاسٹ پروڈکشن کی ذمہ داری مل گئی
-
پاکستان بزنس کونسل شارجہ کے وفد کا فلپائن قونصلیٹ جنرل دبئی کا دورہ
-
نیپال میں سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 469 ہوگئی، سینکڑوں افراد تاحال لاپتا
-
مذاکرات پسپائی کی علامت نہیں بلکہ قومی مفادات کے تحفظ کی صورت میں مزاحمت کا حصہ ہیں: باقرقالیباف
-
نیپال میں تباہ کن سیلاب کے باعث اموات 270 ہوگئیں، 644 سیاح لاپتہ
-
دنیا مصنوعی ذہانت کے ذریعہ آنے والی تبدیلیوں کے لیے خطرناک حد تک تیار نہیں ، بل گیٹس
-
نیپال اورتبت کی سرحد پر تباہ کن سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 165 افراد ہلاک، 800 غیر ملکیوں سمیت 1500 افراد لاپتا
-
آبنائے ہرمز سے کوموڈیٹی بحری جہازوں کی آمد و رفت 3 ماہ کی کم ترین سطح پرآگئی
-
ہیٹی میں گینگ کا خوفناک حملہ، چرچ میں پناہ لینے والے 40 افراد ہلاک
-
غزہ میں پتنگ دیکھنے پر بھی حملے کی دھمکی، حماس کا والدین کو بچوں کو باز رکھنے کی ہدایت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.