چین پہلی بار راکٹ کی زمینی ریکوری میں کامیاب

بدھ 19 اگست 2026 11:28

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اگست2026ء) چین نے دوبارہ استعمال کیے جانے والے راکٹ چو چھیوئی-3 (Zhuque-3) کو کامیابی سے لانچ کیا اور کامیابی کے ساتھ مدار میں داخل ہونے کے ساتھ ساتھ زمینی ریکوری مکمل کرنے والا چین کا پہلا کیریئر راکٹ بن گیا ۔

(جاری ہے)

سی جی ٹی این کے مطابق چین نے بدھ کو چو چھیوئی-3 یاؤ-2 کیریئر راکٹ ڈونگ فینگ کمرشل ایرو اسپیس انوویشن پائلٹ زون سے خلا میں روانہ کیا اور راکٹ کا پہلا سٹیج طے شدہ طریقہ کار کے مطابق صوبہ گانسو کی کاؤنٹی من چھن میں واقع چو چھیوئی-3 لینڈنگ پیڈ پر کامیابی کے ساتھ لینڈ کر گیا۔

یہ چین کی جانب سے راکٹ کی دوبارہ قابلِ استعمال کلیدی ٹیکنالوجی میں حاصل کی گئی ایک اور بڑی پیش رفت ہے اورچو چھیوئی-3 کامیابی کے ساتھ مدار میں داخل ہونے کے ساتھ ساتھ زمینی ریکوری مکمل کرنے والا چین کا پہلا کیریئر راکٹ بن گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :