شام میں فوجی ایئر بیس پر اسرائیلی حملے، ترکیہ کی مذمت

اسرائیلی حملے شام کی علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی ہیں،ترک وزارت خارجہ

بدھ 19 اگست 2026 14:25

انقرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اگست2026ء) ترکیہ نے شام کے شہر ادلب میں ابوالظہور فوجی ایئر بیس پر اسرائیلی فضائی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے بین الاقوامی برادری سے اقدامات کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جاری کیے گئے بیان میں ترک وزارتِ خارجہ کا کہنا تھا کہ اسرائیلی حملے شام کی علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی ہیں۔ترک وزارتِ خارجہ نے کہا کہ بین الاقوامی برادری شام کے خلاف اسرائیلی جارحیت میں اضافے پر فیصلہ کن مقف اختیار کرے۔