ویمن یونیورسٹی ملتان میں خزاں 2026 کےداخلوں کی آخری تاریخ 21 اگست ہے،ترجمان

جمعرات 20 اگست 2026 15:30

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اگست2026ء) ویمن یونیورسٹی ملتان میں اے ڈی پی، بی ایس، پوسٹ اے ڈی پی/بی ایس، ایم ایس/ایم فل، پی ایچ ڈی، بی ایڈ، پی جی ڈی، ڈپلومہ اور سرٹیفکیٹ پروگراموں میں خزاں 2026 (فیز ٹو) کےداخلوں کی آخری تاریخ 21 اگست ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان ویمن یونیورسٹی نے کہا ہے کہ کمپیوٹر سائنس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) کے پروگراموں کے لیے داخلوں کا اعلان فی الحال نہیں کیا گیا اس کے لیے علیحدہ اشتہار بعد میں جاری کیا جائے گا ۔داخلہ کمیٹی کے مطابق تمام درخواستیں صرف آن لائن وصول کی جائیں گی ۔

متعلقہ عنوان :