سیالکوٹ،علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی سمسٹر خزاں کے نئے داخلوں کی آخری تاریخ میں 24 اگست تک توسیع

منگل 11 اگست 2026 17:42

سیالکوٹ،علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی  سمسٹر خزاں کے نئے داخلوں کی آخری ..
سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اگست2026ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی سیالکوٹ ریجن کے ریجنل ڈائریکٹر چوہدری حسن صفتیں چیمہ نے کہا ہے کہ خزاں 2026سمسٹر کے نئے داخلوں کی آخری تاریخ میں 24 اگست تک توسیع کر دی گئی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ یونیورسٹی میں پہلے سے زیرِ تعلیم طلبہ کے لیے انرولمنٹ کی سہولت بھی 24 اگست تک دستیاب رہے گی۔

(جاری ہے)

چوہدری حسن صفتیں چیمہ نے کہا کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ملک بھر میں طلبہ کو ان کی دہلیز پر معیاری تعلیم کی فراہمی کے لیے کوشاں ہے اور داخلوں کی تاریخ میں توسیع کا مقصد زیادہ سے زیادہ طلبہ کو اعلیٰ تعلیم کے حصول کا موقع فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے نئے داخلہ لینے والے طلبہ اور جاری طلبہ پر زور دیا کہ وہ مقررہ تاریخ کا انتظار کیے بغیر اپنی درخواست اور انرولمنٹ کا عمل بروقت مکمل کریں تاکہ کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

ریجنل ڈائریکٹر نےکہا کہ سیالکوٹ ریجن کے طلبہ داخلوں، انرولمنٹ اور دیگر تعلیمی معاملات کے حوالے سے ریجنل کیمپس سے رہنمائی حاصل کر سکتے ہیں۔ انہوں نے طلبہ کو ہدایت کی کہ یونیورسٹی کی جانب سے جاری کردہ ہدایات کے مطابق اپنی تعلیمی سرگرمیوں اور انرولمنٹ کے مراحل کو بروقت مکمل کریں۔

متعلقہ عنوان :