Live Updates

پنجاب ایجوکیشن فائونڈیشن کو 14ارب روپے کا بجٹ جاری

بجٹ میں پیف کے اساتذہ کی تنخواہوں کے لیے مختص رقم بھی شامل

بدھ 12 اگست 2026 14:23

پنجاب ایجوکیشن فائونڈیشن کو 14ارب روپے کا بجٹ جاری
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اگست2026ء) محکمہ خزانہ پنجاب نے پنجاب ایجوکیشن فائونڈیشن کے لیے 14ارب روپے کا بجٹ جاری کر دیا ، جس سے فائونڈیشن سے منسلک اساتذہ کو رکی ہوئی تنخواہوں کی ادائیگی کی راہ ہموار ہوگئی ہے۔ذرائع کے مطابق جاری کیے گئے بجٹ میں پیف کے اساتذہ کی تنخواہوں کے لیے مختص رقم بھی شامل ہے۔

(جاری ہے)

بجٹ جاری ہونے کے بعد اساتذہ کو ان کی رکی ہوئی تنخواہیں ملنے کی توقع ہے۔

محکمہ خزانہ کی جانب سے فنڈز کے اجرا کے بعد متعلقہ حکام نے تنخواہوں کی ادائیگی کے عمل کو آگے بڑھانے کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔پیف سے وابستہ اساتذہ طویل عرصے سے تنخواہوں کی ادائیگی کے منتظر تھے۔ 14ارب روپے کے بجٹ کے اجرا سے اساتذہ کو درپیش مالی مشکلات میں کمی آنے کی امید پیدا ہوئی ہے۔
Live بجٹ 27-2026ء سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :