ایم ڈی کیٹ 2026: رجسٹریشن پورٹل دوبارہ کھول دیا گیا

امیدوار 17 سے 21 اگست تک آن لائن رجسٹریشن مکمل کرسکیں گے، امتحان 20 ستمبر کو ہوگا، پی ایم ڈی سی

جمعرات 13 اگست 2026 22:38

ایم ڈی کیٹ 2026: رجسٹریشن پورٹل دوبارہ کھول دیا گیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اگست2026ء) میڈیکل اور ڈینٹل کالجز میں داخلوں کے لیے ایم ڈی کیٹ 2026 کے امیدواروں کو اہم سہولت فراہم کرتے ہوئے پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) نے رجسٹریشن پورٹل دوبارہ کھول دیا۔پی ایم ڈی سی کے مطابق 20 ستمبر 2026 کو شیڈول ایم ڈی کیٹ کے لیے رجسٹریشن پورٹل 17 سے 21 اگست تک فعال رہے گا۔

(جاری ہے)

رجسٹریشن کی سہولت ان امیدواروں کے لیے فراہم کی گئی ہے جو مقررہ وقت میں اپنی رجسٹریشن مکمل نہیں کرسکے تھے۔امیدوار مقررہ فیس کے ساتھ آن لائن رجسٹریشن مکمل کرسکیں گے، تاہم پی ایم ڈی سی نے واضح کیا ہے کہ نامکمل درخواستیں منسوخ کرنے کا حق کونسل کے پاس محفوظ ہے۔ !پی ایم ڈی سی کے مطابق ایم ڈی کیٹ 2026 کا امتحان 20 ستمبر کو منعقد ہوگا، جبکہ امتحان لینے والی یونیورسٹیوں کو بھی رجسٹریشن پورٹل دوبارہ کھولنے سے متعلق نوٹس بھجوا دیا گیا ہے۔امیدوار مزید معلومات اور رجسٹریشن سے متعلق تفصیلات کے لیے پی ایم ڈی سی کی ویب سائٹ سے رجوع کرسکتے ہیں۔