راولپنڈی ،بارشوں کی میڈیا کوریج سے شرجیل میمن ناراض

جمعرات 20 اگست 2026 20:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اگست2026ء) سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن راولپنڈی میں بارشوں کی میڈیا کوریج سے ناراض ہوگئے۔

(جاری ہے)

جاری بیان میں شرجیل میمن نے کہا کہ پنڈی میں تباہ کن بارشوں سے مشکل اور افسوسناک صورتحال پیدا ہوئی ہے، بارش سے متاثرہ افراد کیلئے میری دعائیں ہیں۔شرجیل میمن نے کہا کہ وہ کبھی ایسی قدرتی آفات کو سیاسی رنگ نہیں دوں گالیکن ماضی میں کراچی میں چند گھنٹوں کی بارش کی بھرپور میڈیا کوریج کی گئی جبکہ وہی میڈیا راولپنڈی کی صورتحال کو نظر انداز کرتا دکھائی دے رہا ہے۔