وہاڑی، جامع مسجد غلہ منڈی میں سالانہ محفل میلاد کا انعقاد

جمعہ 21 اگست 2026 12:41

وہاڑی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اگست2026ء) مرکزی میلاد کمیٹی کے شیڈول کے مطابق 6 ربیع الاوّل کو جامع مسجد غلہ منڈی میں سالانہ محفل میلاد کا انعقاد کیا گیا جس میں علماء کرام، تاجروں، شہریوں اور بڑی تعداد میں عاشقانِ رسول ﷺ نے شرکت کی۔ محفل معروف مدنی جیولرز والے حاجی گلزار احمد مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے منعقد کی گئی، جس کی صدارت حاجی محمد علیم زرگر نے کی جبکہ ان کے صاحبزادے محمد علی اسامہ اور پوتے محمد عیسیٰ حسین بھی شریک ہوئے۔

محفل میں رکن صوبائی اسمبلی میاں ثاقب خورشید، پیر محمد منور رمضانی، صدر مرکزی انجمن تاجران وہاڑی چوہدری ارشاد حسین بھٹی، رانا فیض رسول، کاشف حسین سعیدی، صدر مرکزی میلاد کمیٹی وہاڑی چوہدری طاہر شریف گجر، سیٹھ سلیم، سینیئر نائب صدر محمد شفیق اور چوہدری خالد گجر سمیت دیگر معززین نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

نقیبِ محفل عابد حسین قادری نے نظامت کے فرائض انجام دیے جبکہ قاری محمد مظہر فرید نے تلاوتِ کلام پاک کی سعادت حاصل کی، ذوالفقار قمر فریدی، محمد محسن سعیدی، حافظ فیضان رسول اور قاری محمد امجد سعیدی نے بارگاہِ رسالت ﷺ میں نعتیہ کلام پیش کیا۔

محفل کے اختتام پر درود و سلام کا نذرانہ پیش کیا گیا اور حاجی گلزار احمد مرحوم سمیت تمام مرحومین کے ایصالِ ثواب، ملک و قوم کی سلامتی، امن و خوشحالی کے لیے خصوصی دعا کی گئی جبکہ شرکاء کے لیے لنگر کا بھی اہتمام کیا گیا۔\378

متعلقہ عنوان :