وزیراعلی پنجاب کے وژن پر عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی ادارہ کی اولین ترجیح ہے ،احمد بلال مخدوم

جمعہ 21 اگست 2026 12:56

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اگست2026ء) میونسپل کارپوریشن کے چیف آفیسر احمد بلال مخدوم نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے وژن پر عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی ادارہ کی اولین ترجیح ہے جس میں محدود وسائل کے باوجود کام کو جاری رکھتے ہوئے سٹریٹ لائٹس پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے اور شہر کو خوبصورت بنانے اور تجاوزات کے خاتمہ کو یقینی بنانے کے لئے تمام وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے جس میں کسی غفلت یا کوتاہی کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔

زرائع کے مطابق میونسپل کارپوریشن کے چیف آفیسر احمد بلال مخدوم نے میونسپل آفیسرز ملک محمد حیات اور عارف قریشی کے ہمراہ سرگودھا یونین آف جرنلسٹس کمپنی باغ میں میٹ دی پریس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صحافی معاشرہ کی آنکھ اور کان ہوتے ہیں جن کی نشاندہی اور مثبت تنقید ہمارے راستوں کو ہموار کرتی ہے انہوں نے کہا کہ بلدیہ کے بہت سارے امور واسا اور ستھرا پنجاب کو منتقل ہو چکے ہیں ہم اپنے محدود وسائل کے باوجود شہر کو تجاوزات سے پاک کرنے اور عوام کے بنیادی مسائل کے حل کے لئے کوشاں ہیں جن میں سٹریٹ لائٹس پر بھرپور توجہ دی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے یونین کے دفتر کی تزئین و آرائش کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ صحافی ہمارے دستے بازو بنیں اور مسائل کو اجاگر کرنے کے ساتھ مثبت تنقید کے زریعے ہماری راہنمائی کریں انہوں نے کہا شہر کو خوبصورت بنانے اور تجاوزات کے خاتمہ کے لئے بھرپور اقدامات کئے گے ہیں جن میں افسران اور اہلکاروں کی کسی غفلت اور کوتاہی کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا اس لئے تاجران تجاوزات سے اجتناب کریں اور اپنے کاروبار بلڈنگ لائنز کی حدود میں رکھیں ورنہ سخت ایکشن ہو گا۔

اس موقع پر گروپ لیڈر خالد اصغر شیخ،جنرل سیکرٹری عبدالوہاب چوہدری اور ممبر بی ڈی ایم شیخ نعیم طاہر نے معزز مہمانوں کو محرم الحرام کے دوران شاندار خدمات پر زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا اور ملک کی سلامتی اور استحکام کے لئے دعا کی گئی۔