ْصدر زر داری سے چائنا افریقہ اینڈ ایشیا ٹریڈ اینڈ کوآپریشن پروموشن ایسوسی ایشن کی ملاقات

پاکستان، چین اقتصادی اور تجارتی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت ہے، صدر ز رداری

جمعہ 21 اگست 2026 17:26

ْصدر زر داری سے چائنا افریقہ اینڈ ایشیا ٹریڈ اینڈ کوآپریشن پروموشن ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اگست2026ء) صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاکستان اور چین کے درمیان اقتصادی اور تجارتی تعاون کو مزید مضبوط بنانے بالخصوص کاروباری روابط کو فروغ دینے اور باہمی تعاون کے نئے مواقع تلاش کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو ایوانِ صدر کے پریس ونگ کے مطابق صدر مملکت نے ان خیالات کا اظہار چائنا افریقہ اینڈ ایشیا ٹریڈ اینڈ کوآپریشن پروموشن ایسوسی ایشن کی صدر ہا یوئی جیاو سے ملاقات کے دوران کیا جنہوں نے یہاں ایوانِ صدر میں ان سے ملاقات کی۔

انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان تجارتی اور سرمایہ کاری کے روابط کو فروغ دینے کی کوششوں کا خیرمقدم کیا اور باہمی مفاد پر مبنی تعاون کو وسعت دینے کی اہمیت پر زور دیا۔ ملاقات میں سینیٹر سلیم مانڈوی والا بھی موجود تھے۔