ویمن یونیورسٹی صوابی کے وفد کی نیشنل ایگریکلچرل ریسرچ سینٹر میں تربیت مکمل

جمعہ 21 اگست 2026 19:42

صوابی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اگست2026ء) ویمن یونیورسٹی صوابی کے فیکلٹی ممبران اور لیبارٹری اسٹاف پر مشتمل وفد نے نیشنل ایگریکلچرل ریسرچ سینٹر میں جدید تجزیاتی آلات اور سائنسی تکنیکوں کے حوالے سے خصوصی تربیتی پروگرام کامیابی سے مکمل کرلیا۔تربیتی پروگرام میں وومن یونیورسٹی صوابی کی فیکلٹی ممبران ڈاکٹر گلناز پروین اور ڈاکٹر شائنا فاروق جبکہ لیبارٹری اسٹاف سے مدیحہ اور فرزانہ نے شرکت کی۔

تربیت کے دوران شرکا کو جدید لیبارٹری آلات کے آپریشن، جدید تجزیاتی تکنیکوں اور معیاری لیبارٹری پروٹوکولز کے حوالے سے عملی تربیت فراہم کی گئی۔تربیتی پروگرام کا مقصد یونیورسٹی میں سائنسی تحقیق کے معیار کو مزید بہتر بنانا، لیبارٹری سہولیات کے مثر استعمال کو فروغ دینا اور طلبہ کو معیاری عملی تعلیم کی فراہمی کے لیے فیکلٹی و تکنیکی عملے کی استعدادِ کار میں اضافہ کرنا تھا۔

(جاری ہے)

وفد کے ارکان نے تربیتی پروگرام کے انعقاد اور اس اہم پیشہ ورانہ موقع کی فراہمی پر وومن یونیورسٹی صوابی کی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر غزالہ یاسمین کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ وائس چانسلر کی جانب سے فیکلٹی اور تکنیکی عملے کی پیشہ ورانہ ترقی اور استعدادِ کار میں اضافے کے لیے مسلسل تعاون اور وژن قابلِ تحسین ہے۔شرکا نے اس امر پر زور دیا کہ ادارہ جاتی سطح پر ایسی تربیتی سرگرمیوں کی حوصلہ افزائی سے نہ صرف فیکلٹی اور لیبارٹری اسٹاف کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اضافہ ہوتا ہے بلکہ یونیورسٹی میں تحقیق اور عملی تعلیم کے معیار کو بھی مزید بہتر بنانے میں مدد ملتی ہے۔

متعلقہ عنوان :