محمد رضوان کی غیرذمہ دارنہ بیٹنگ، انگلش کمنٹیٹرز کی کڑی تنقید

46 ٹیسٹ کھیلنے والے سینیئر بیٹر کو ٹیل اینڈر کو سامنے کرنے کے بجائے خود ذمہ داری لینی چاہیے تھی : کمنٹیٹرز

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب ہفتہ 22 اگست 2026 11:39

محمد رضوان کی غیرذمہ دارنہ بیٹنگ، انگلش کمنٹیٹرز کی کڑی تنقید
لیڈز (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 22 اگست 2026ء ) ہیڈنگلے ٹیسٹ میں دوسری اننگز میں پاکستان ٹیم کے سینیئر بلے باز محمد رضوان انگلش کمنٹیٹرز کی کڑی تنقید کی زد میں آگئے۔

(جاری ہے)

 

دوسری اننگز کے 32 ویں اوور میں جب پاکستان کے 111 رنز پر 7 کھلاڑی آؤٹ تھے تو محمد رضوان نے انگلینڈ کے بولر اولی رابنسن کے اوور کی پہلی گیند پر سنگل دوڑ کر اسٹرائیک ٹیل اینڈر خرم شہزاد کو دے دی۔

اوور کی دوسری گیند پر ہی خرم شہزاد سِلپ میں جورڈن کوکس کیچ دے بیٹھے۔ 
محمد رضوان کے اس عمل پر انگلش کمنٹیٹرز نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ محمد رضوان کا ٹیل اینڈر کو اوور کی باقی گیندوں کے لیے ایکسپوژ کرنا عجیب ہے۔ 
کمنٹیٹرز نے کہا کہ 46 ٹیسٹ کھیلنے والے سینیئر بیٹر کو ٹیل اینڈر کو سامنے کرنے کے بجائے خود ذمہ داری لینی چاہیے تھی۔