امریکا اور امارات کا ملٹری آرٹیفیشل انٹیلیجنس ٹاسک فورس کا اعلان

ٹاسک فورس آرٹیفیشل انٹیلیجنس اور سائبر سیکیورٹی پر کام کرے گی، غیرملکی میڈیا

ہفتہ 22 اگست 2026 13:22

امریکا اور امارات کا ملٹری آرٹیفیشل انٹیلیجنس ٹاسک فورس کا اعلان
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اگست2026ء) امریکا اور امارات نے ٹیلون سائنپس کے نام سے ملٹری آرٹیفیشل انٹیلیجنس ٹاسک فورس کا اعلان کردیا۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ابوظبی میں امریکی اماراتی ٹاسک فورس قائم کی جائے گی جس میں دونوں ممالک کے 20 ماہرین شامل ہوں گے۔ ٹاسک فورس آرٹیفیشل انٹیلیجنس اور سائبر سیکیورٹی پر کام کرے گی، اس کی انٹیلیجنس معاونت اور اہم تنصیبات کے تحفظ پر توجہ ہوگی جبکہ علاقائی سیکیورٹی کی نگرانی بھی ٹاسک فورس کی ترجیح ہوگی۔ حکام کا کہنا تھا کہ ٹیلون سائنپس ٹاسک فورس جلد کام شروع کرے گی۔

متعلقہ عنوان :