Live Updates

بم نہیں سفارتکاری، پاکستان مشرق وسطی میں امن قائم کرسکتا ہے، امریکی سینیٹر کوری بوکر

ہر انسان کو اللہ نے پیدا کیا ہے اس لیے نہ صرف امریکی بلکہ فلسطینی اور ایرانی بچوں کی بھی توقیر ہونی چاہیے،خطاب

ہفتہ 22 اگست 2026 13:13

بم نہیں سفارتکاری، پاکستان مشرق وسطی میں امن قائم کرسکتا ہے، امریکی ..
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اگست2026ء) امریکی ڈیموکریٹک سینیٹرکوری بوکر نے کہا ہے کہ امریکا کو بموں کی نہیں سفارتکاری کی ضرورت ہے، ڈائیلاگ ہونا چاہیے نہ کہ جنگ، دنیا کو ایسے لیڈروں کی ضرورت ہے جو خلیج پیدا نہ کریں بلکہ پل کا کردار ادا کریں اور پاکستان اس پوزیشن میں ہے کہ پورے مشرق وسطی میں امن لانے میں کردار ادا کرے۔

سینیٹر کوری بوکر نے یہ بات نیویارک میں منعقد تقریب سے خطاب میں کہی۔سینیٹر کوری بوکر نے کہا کہ ہر انسان کو اللہ نے پیدا کیا ہے اس لیے نہ صرف امریکی بلکہ فلسطینی اور ایرانی بچوں کی بھی توقیر ہونی چاہیے۔انسانی المیہ جنم لے رہا ہو تو ہم میں سے کسی کو خاموش نہیں رہنا چاہیے۔ انہوں نے کمیونٹی کو یقین دلایا کہ وہ فلسطین اور ایران سمیت مختلف ممالک میں منصفانہ امن کیلئے آواز بلند کرتے رہیں گے۔

(جاری ہے)

پاک امریکا تعلقات کے حوالے سے سینیٹر بوکر نے کہا کہ امریکا اور پاکستان کی دوستی قیام پاکستان کے روز ہی سے شروع ہوگئی تھی۔حکومتی اور تجارتی تعلقات میں اتار چڑھاو ضرور آئے مگر دونوں ملکوں کے عوام کے درمیان دوستی کا رشتہ ہمیشہ مضبوط رہا ہے۔سینیٹر کوری بوکر نے کہا کہ خواہ طب ہو یا انجینئرنگ، عوامی خدمت ہویا کاروبار، آج امریکن پاکستانی ہر میدان میں کارہائے نمایاں انجام دے رہے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ امریکا کی ترقی میں وہ بہتر کردار ادا کررہیہیں۔

سینیٹر کوری بوکر نے کہا کہ اے پی پیک کی کوشش رہی ہے کہ خلیج پر کی جائے اور پاکستانی امریکنز کو مقامی سطح پر ان کا جائز مقام ملے۔ امریکنز پاکستانیوں کی طاقت امریکا کی طاقت ہے، اہم یہ ہے کہ امریکن پاکستانیوں کی مضبوط آواز ہو۔مذہبی اقلیتوں کو نشانہ بنائے جانے سے متعلق معاملے پر سینیٹر کوری بوکر نے کہا کہ اگر امریکا میں کسی مسلمان کو تعصب کانشانہ بنایا جاتا ہے تو یہ کسی اور کیلئے نہیں خود امریکا کیلئے مسئلہ ہے اور اسی لیے انہوں نے مسلمانوں سے نفرت اور اسلاموفوبیا کیخلاف بل پیش کیا تھا۔
Live ایران امریکا کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات