ڈوڈہ،نابالغ لڑکی کی آبروریزی ، قتل کے خلاف طلباء کا احتجاج

ہفتہ 22 اگست 2026 17:16

جموں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اگست2026ء) بھارت کے غیر قانونی طور پر زیر تسلط جموں وکشمیر کے ضلع ڈوڈہ میں طلباء نے ایک نابالغ لڑکی کی آبروریزی اور قتل کے خلاف شدید احتجاج کیا اور سڑک بلاک کردی۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق14سالہ طالبہ کیساتھ جنسی زیادہ اور قتل کا یہ المناک واقعہ ضلع کشتواڑ کے علاقے چترو میں پیش آیا ہے ۔ گورئمنٹ ڈگری کالج ڈوڈہ کے طلباء نے سڑک بند کر کے سخت احتجاج کیا ۔ انہوں نے معاملے کی مکمل تحقیقات اور ذمہ دار تمام افراد کے خلاف سخت کارروائی کامطالبہ کیا ۔ واقعے کے خلاف کشتواڑ قبضے اورچترومیں بھی زبردست احتجاجی مظاہرے کیے گئے ۔ بتایاجارہاہے کہ پویس نے اس معاملے میںایک سرکاری استاد اور اسکے بھائی کو گرفتار کر لیا ہے ۔