انسانی روبوٹ کی آٹا گوندھنے کی ویڈیو وائرل

اتوار 23 اگست 2026 18:10

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اگست2026ء) انسانی روبوٹ کی ہاتھ سے آٹا گوندھنے کی ویڈیو نے دیکھنے والوں کو حیران کردیا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق چین کی ایک بیکری سے انسان نما ایک روبوٹ کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس نے سوشل میڈیا پر سب کی توجہ سمیٹی ہوئی ہے۔وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ روبوٹ بہت تیزی اور مہارت سے آٹا گوندھ رہا ہے۔

(جاری ہے)

یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر لاکھوں میں ویوز حاصل کرچکی ہے جبکہ اس ویڈیو پر روبوٹ کی جانب سے بیکرز کے کام کو آسان بنانے پر سراہا بھی جا رہا ہے کیونکہ بڑی تعداد میں آٹا گوندھنا انتہائی مشقت کا کام ہے۔واضح رہے انسان نما شکل والے روبوٹس میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے یہ ناصرف کھیل کے میدان میں نظر آرہے ہیں بلکہ سڑکوں پر چلتے پھرتے اور انسان کے کام کو آسان بنانے میں مددگار ثابت ہورہے ہیں۔