فرانس ،طوفانی بگولے کی زد میں آکر 26 افراد زخمی، 100 مکانات متاثر

منگل 25 اگست 2026 10:22

پیرس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اگست2026ء) فرانس کےجنوبی علاقے آڈے میں طوفانی بگولے کی زد میں آکر 26 افراد زخمی اور 100 مکانات متاثر ہوئے ۔ اماراتی نیوز ایجنسی وام کے مطابق کارکاسون کے قریب واقع قصبے پوماس میں تقریباً 100 مکانات کو نقصان پہنچا۔

(جاری ہے)

واقعے کے بعد 115 سے زائد فائر فائٹرز کو امدادی کارروائیوں کے لیے بھیج دیا گیا ہے ۔آود کے حکومتی نمائندے نے بتایا کہ امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ زخمی افراد کی حالت نسبتاً تشویشناک قرار دی گئی ہے۔پانچ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا جا چکا ہے، جبکہ اربن سرچ اینڈ ریسکیوکے 14 ماہرین اور ایک تربیت یافتہ کتوں پر مشتمل یونٹ بھی پوما س میں امدادی کارروائیوں میں حصہ لے رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :