ویتنام کے وزیر خارجہ بدھ کو میانمار کا دورہ کریں گے

منگل 25 اگست 2026 13:10

ہنوئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اگست2026ء) ویتنام کے وزیر خارجہ لی ہوئی ترونگ بدھ کو میانمار کا سرکاری دورہ کریں گے۔ رائٹرز کے مطابق ویتنام کی وزارت خارجہ نے بیان میں بتایا ہے کہ توقع ہے کہ وزیر خارجہ لی ہوئی ترونگ اپنے میانمار کے ہم منصب کے ساتھ دوطرفہ تعاون کے اجلاس کی مشترکہ صدارت کریں گے۔

(جاری ہے)

وزارت خارجہ نے کہا کہ ویتنام میانمار کو آسیان کا ایک اہم رکن سمجھتا ہے اور ملک میں امن کے قیام سے متعلق آسیان کے پانچ نکاتی اتفاقِ رائے کو میانمار کے ساتھ تنظیم کے مسلسل روابط اور تعاون کے لیے بنیادی فریم ورک قرار دیتا ہے۔ یہ دورہ ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب تقریباً ایک ماہ قبل ویتنام اور میانمار نے ایک دوسرے کے ہاں نئے سفیروں کا تقرر کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :