لیورپول پی ایس جی کے فارورڈ بارکولا سے معائدے کے قریب

جمعرات 27 اگست 2026 16:56

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اگست2026ء) لیورپول پیرس سینٹ جرمین (پی ایس جی)کے فارورڈ بارکولا کو 10 کروڑ پاؤنڈ سے زائد کی رقم میں خریدنے کے انتہائی قریب پہنچ گیا ہے۔ بی بی سی کے مطابق گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران بات چیت میں کافی پیش رفت ہوئی ہے اور اب حتمی معاہدہ طے پانے کے قریب ہے۔ پیرس سینٹ جرمین نے 23 سالہ فرانسیسی فارورڈ بارکولا کی قیمت 140 ملین پاؤنڈ مقرر کی تھی تاہم اب کل پیکیج اس رقم سے کم رہنے کی توقع ہے۔

(جاری ہے)

حتمی تفصیلا ت تاحال مکمل ہونا باقی ہیں تاہم یہ ڈیل کم از کم 10 کروڑ پاؤنڈ مالیت کی ہوگی جس میں اضافی شرطی رقوم کے بعد مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔ رواں سمر میں فرانس کے ورلڈ کپ سکواڈ کا حصہ رہنے والے بارکولا لیورپول کا بنیادی ہدف بن چکے ہیں کیونکہ وہ اپنے حملے کو مزید موثر بنانا چاہتے ہیں۔ بارکولا بنیادی طور پر دائیں پاؤں کے کھلاڑی ہیں اور اگرچہ وہ بائیں ونگ پر کھیلنا پسند کرتے ہیں لیکن وہ دائیں ونگ اور مرکز دونوں پوزیشنز پر کھیلنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ وہ 2023 میں لیون سے 38.5 ملین پاؤنڈ کی رقم کے عوض پی ایس جی میں شامل ہوئے تھے اور وہ تین لیگ 1 ٹائٹلز، دو چیمپئنز لیگز، دو فرینچ کپ کے ساتھ ساتھ یو ای ایف اے سپر کپ اور فیفا انٹرکانٹی نینٹل کپ بھی جیت چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :