وزیر داخلہ محسن نقوی کا گوجرانوالہ میں ریجنل پاسپورٹ آفس کا اچانک دورہ پاسپورٹ آفس مقررہ وقت سے قبل بند

عملہ غائب، شہریوں کا داخلہ بند ، باہر سے ٹرخایا جانے لگا،سہ پہر 4 بجے ہی پورے دفتر کی صفائیاں، دفتر میں چھٹی کا سماں وزیر داخلہ محسن نقوی ریجنل پاسپورٹ آفس گوجرانوالہ کی حالت پر شدید برہم،تمام عملے کو فوری طور پر عہدوں سے ہٹانے کا حکم

جمعرات 27 اگست 2026 20:46

گوجرانوالہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اگست2026ء) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے گوجرانوالہ میں ریجنل پاسپورٹ آفس کا اچانک دورہ کیا۔پاسپورٹ آفس مقررہ وقت سے قبل بند اور عملہ غائب تھا، پاسپورٹ آفس میں شہریوں کا داخلہ بند کیا ہوا تھا اور انہیں باہر سے ٹرخایا جا رہا تھا،سہ پہر 4 بجے ہی پورے دفتر کی صفائیاں ہو رہی تھیں اور دفتر میں چھٹی کا سماں تھا۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے ریجنل پاسپورٹ آفس گوجرانوالہ کی حالت پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔وزیر داخلہ محسن نقوی نے تمام عملے کو فوری طور پر عہدوں سے ہٹانے کا حکم دیا۔

(جاری ہے)

وزیر داخلہ محسن نقوی کے ایک بھی سوال کا دفتر میں موجود واحد سٹاف کوئی جواب نہ دے سکا۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے استفسار کیا کہ دفتر کا وقت ساڑھے چار بجے ہے تو 4 بجے دفتر کو کیوں تالے لگے ہوئے ہیں۔

دفتر بند کرکے صفائیاں کی جا رہی ہیں اور عملہ کوئی موجود نہیں ہے،یہ سب کیا ہو رہا ہے، کیا عوام کی سہولت کے دفتر ایسے چلتے ہیں۔شہری باہر آ رہے ہیں اور انہیں وہیں سے واپس بھجوایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہری خدمات کی فراہمی پر کوتاہی برداشت نہیں۔ عوام کی خدمات پر مامور سٹاف کے خلاف سرکاری فرائض میں غفلت پرتادیبی کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :