سر حد چیمبر کا بینک آف خیبر سے چھوٹے تاجروں، کاروبار اورصنعت کیلئے کو آسان شرائط پر قرضے فراہم کرنے کا مطا لبہ
بینک آف خیبر کے اعلیٰ حکام کی صدر جنید الطاف سے ملاقات، چھوٹے تاجروں ،دکانداروں کیلئے مالی معاونت اور سہولیا ت کی فر اہمی کے بار ے تبادلہ خیال بینک حکام کی جانب سے کاروباری برادری کیلئے مالی معاونت اور سہولت کاری کو بہتر بنانے کی مر بو ط اقدامات اٴْٹھا نے کی یقین دہانی
جمعہ 28 اگست 2026 19:00
(جاری ہے)
وفد میں بینک آف خیبر کے گروپ ہیڈ (کمرشل، ایس ایم ایز اور ایگریکلچر فنانسنگ) عبدالغفار، گروپ ہیڈ (ریٹیل بینکنگ) گلبر خان اور ہیڈ (ایس ایم ایز بینکنگ) جناب عمر عزیز خان شامل تھے۔
اس موقع پر سر حد چیمبر کے سینئر نائب صدر محمد ندیم، نائب صدر صابر احمد بنگش، ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین محمد اشفاق، گل زمان اور عاطف شہزاد، ملک خا لد فاروق، چیمبر کے سیکرٹری جنرل مقتصد احسن اور دیگرافسر ان بھی موجود تھے۔ملا قات کے دوران کاروباری برادری، بالخصوص چھوٹے تاجروں، دکانداروں، چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبارو بڑی مینوفیکچرنگ یونٹس/صنعتوں کو آسان قرضے اور مالی سہولت کاری کی فراہمی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔سر حد چیمبر کے صدر جنید الطاف نے رہائشی مکانات کی تعمیر یا گھر کی خریداری کیلئے کم مارک اپ پر قرضوں کی فراہمی کی بات بھی کی۔انہوں نے سر حد چیمبر کی ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین، ملازمین اور صوبے کے عوام کے لیے مناسب انداز میں سہولت کاری کی خدمات فراہم کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔ صدر جنید الطاف نے اس بات پر زور دیا کہ بینک آف خیبر اور چیمبر کے درمیان قریبی رابطے اور ہم آہنگی قائم کی جائے تاکہ کاروباری برادری کو بینک کی کسی بھی شاخ میں کسی قسم کی دشواری یا مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔وفد سے گفتگو کرتے ہوئے صدر جنید الطاف نے کہا کہ بینک آف خیبر صوبے کا ایک اہم ترین مالیاتی ادارہ ہے جس نے کاروباری برادری اور عوام کی سہولت کاری میں نمایاں کردار ادا کیا ہے۔بینک کے اعلیٰ حکام نے چیمبر کے صدر کی جانب سے پیش کردہ تجاویز کو سراہا اور یقین دہانی کرائی کہ بینک آف خیبر پورے صوبے میں کاروباری برادری کیلئے سہولیات کو مزید بہتر بنانے کی خاطر اقدامات کرے گا۔ بینک ا ٓف خیبر کے وفد نے یقین دہانی کرائی کہ تمام تجاویز پر جلد عمل درآمد کے لیے اعلیٰ انتظامیہ سے بات کی جائے گی اور کاروباری افراد کی سہولت کاری کے لیے تعاون کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔صدر جنید الطاف نے سر حد چیمبر کے اعلیٰ حکام کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے تجاویز کو تسلیم کیا، کاروباری برادری کے مسائل و مشکلات پر خصوصی توجہ دی اور ان کے جلد حل کی یقین دہانی کرائی۔بعد ازاں،سر حد چیمبر کے وفد نے 'بزنس مین فورم' کے رہنما غضنفر بلور سے بھی ملاقات کی اور چھوٹے تاجروں، دکانداروں کے ساتھ ساتھ بڑے پیمانے کے کاروباری اداروں کو مالی معاونت اور بینکاری سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
ع*پاکستان اور سعودی عرب کا زرعی و غذائی برآمدات 3 ارب ڈالر تک بڑھانے پر اتفاق
-
ْموبائل ٹاورز سے نکلنے والی لہریں انسانوں کیلئے کتنی خطرناک ہیں ماہرین نے اہم وضاحت کردی
-
سوات ایکسپریس وے پر فلائنگ کوچ اور ڈمپر کے درمیان تصادم، 4 افراد جاں بحق، 7 زخمی
-
بلاول بھٹو کی شادی کی افواہیں، آصف زرداری کے لیختن شٹائن جانے کا دعوی، پیپلز پارٹی کی تردید
-
پاکستان نے 1200ارب روپے کا قرض قبل ازوقت ادا کردیا
-
ستمبر کو پورا پاکستان سڑکوں پر ہوگا، سہیل آفریدی
-
پنجاب کے سرکاری اسکولوں میں مصنوعی ذہانت کا مضمون لازمی قرار دینے کا فیصلہ
-
ملائیشین ایئرلائنز کی کراچی کیلیے پروازیں جلد شروع ہونے کا عندیہ
-
کراچی کے نجی اسپتال میں زچگی کا انوکھا واقعہ، نومولود مبینہ طور پر لاپتہ ہوگیا
-
کراچی میں 2 خواتین کے مابین جھگڑے کی سی سی ٹی وی سامنے آگئی ہے
-
اشرافیہ کے پرائیویٹ علاج پر پابندی سے سرکاری ہسپتال بہتر ہوں گی: سینیٹر پرویز رشید
-
سوشل میڈیا پروپیگنڈے کیخلاف نوجوانوں کا مثبت کردار ضروری ہے،فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.