لاہور ، ماں کے ہاتھوں نومولود بچے کی مبینہ ہلاکت، ملزمہ گرفتار

بدھ 2 ستمبر 2026 18:05

لاہور ، ماں کے ہاتھوں نومولود بچے کی مبینہ ہلاکت، ملزمہ گرفتار
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 ستمبر2026ء) لاہور کے علاقے سبزہ زار میں ماں کی جانب سے اپنے نومولود بیٹے کو مبینہ طور پر گندے نالے میں پھینکنے کا افسوسناک واقعہ سامنے آیا ہے۔پولیس کے مطابق 26روز قبل پیدا ہونے والے نومولود بچے کو مبینہ طور پر پلاسٹک شاپر میں ڈال کر گندے نالے میں پھینکا گیا، جہاں سے بچے کی لاش برآمد کرلی گئی۔

(جاری ہے)

واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزمہ شمیلہ کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق ملزمہ کے خلاف اقدامِ قتل کی دفعہ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کے مطابق پولیس نے نومولود کی لاش تحویل میں لے کر قانونی کارروائی شروع کردی ہے جبکہ واقعے کی مزید تفتیش انویسٹی گیشن پولیس کے سپرد کردی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :