مریدکے میں نوجوان ٹرین کی زد میں آکر جاں بحق

بدھ 2 ستمبر 2026 18:05

مریدکے میں نوجوان ٹرین کی زد میں آکر جاں بحق
مریدکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 ستمبر2026ء) مریدکے ریلوے اسٹیشن سے تین کلو میٹر دور لاہور روڈ پر نوجوان نے مبینہ طور پر ٹرین کے نیچے آکر خود کشی کرلی ۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت حسنین کے نام سے ہوئی ہے جو کہ مبینہ طور پر نشے کا عادی تھا اور کافی دنوں سے پریشان تھا ۔ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثاء کے سپرد کردی گئی۔