لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس راحیل کامران شیخ نے استعفے سے قبل آخری فیصلہ جاری کر دیا
تمباکو اور پان کی تشہیر کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے وفاقی حکومت کا تشہیر پر پابندی سے متعلق نوٹیفکیشن درست قرار دے کر درخواست خارج کر دی
میاں محمد ندیم
جمعرات 3 ستمبر 2026
15:59
(جاری ہے)
جسٹس راحیل کامران شیخ نے آل پاکستان مرکزی یونین پان سگریٹ کی درخواست پر فیصلہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کے مطابق تمباکو، سگریٹ اور پان کی تشہیر سے منفی نتائج سامنے آئیں گے، عوامی صحت کا تحفظ اور صحت مند ماحول کا قیام آئینی تقاضہ ہے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ تمباکو مصنوعات کی تشہیر کا کوئی مستقل آئینی حق موجود نہیں، اشتہارات پر پابندی سے غیر قانونی تجارت کا خدشہ موجود نہیں. لاہور ہائی کورٹ نے مشترکہ مفادات کونسل سے رجوع نہ کرنے کا آئینی اعتراض مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومتی نوٹیفکیشن میں غیر قانونی چیز نہیں پائی گئی، ہر شہری کو کاروبار اور تجارت کرنے کا آئینی حق حاصل ہے عدالت نے کہا ہے کہ حکومت نے نان اسموکر ہیلتھ آرڈیننس 2002ءکے مطابق نوٹیفکیشن جاری کیا، قومی وزارتِ صحت نے 2010ءمیں تمباکو اور سگریٹ کی تشہیر پر پابندی عائد کی، درخواست گزار کے مطابق حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن غیر قانونی ہے. فیصلے کے مطابق درخواست گزار کے مطابق نان اسموکر ہیلتھ آرڈیننس 2002ءمیں تمباکو کے معاملے پر کمیٹی فیصلہ کرے گی، حکومت کی جانب سے بتایا گیا کہ تمباکو کی تشہیر سے متعلق کمیٹی نے نوٹیفکیشن جاری کیا.
مزید اہم خبریں
-
جماعت اسلامی نے دھرنا شروع کیا تو پیٹرول 314 روپے کا تھا، آج بڑھ کر 346 کا ہوگیا ہے
-
وزیراعظم کی نرس رضیہ نورین سے ملاقات، ایک کروڑ روپے کا انعام دیا
-
اسٹیبلشمنٹ کے اتنے برے دن نہیں آئے کہ مجھ جیسے عام بندے کے ذریعے پی ٹی آئی سے تعاون مانگے
-
شام میں لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے آواز اٹھانے والی باہمت خواتین
-
فیک نیوز، جھوٹ ،کردار کشی کو سیاست کا ہتھیار بنانے والوں کو عدالت میں جواب دینا ہوگا‘ عظمی بخاری
-
سندھ میں بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے اسٹریٹ موومنٹ کا آغاز کررہے ہیں، حلیم عادل شیخ
-
ٹیکنالوجی میں آگے بڑھنے کے لئے شعبہ جاتی رکاوٹیں ختم کرنا ہوں گی، شزہ فاطمہ
-
علیم خان سے بلوچستان کے گورنر کی ملاقات،صوبے کی صورتحال پر گفتگو
-
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت اجلاس، پاکستان کی آئندہ کثیرجہتی سفارتی سرگرمیوں کا جائزہ لیا گیا
-
سیرت طیبہ نوجوانوں کیلئے دنیا و آخرت میں کامیابی کا بہترین راستہ ہے، عطا اللہ تارڑ
-
گلگت بلتستان میں سیلاب سے متاثرہ افراد کو زیادہ سے زیادہ ریلیف کی فراہمی یقینی بنائی جائے، قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی
-
قومی پرائیویٹ ایکویٹی پالیسی فریم ورک کا مقصد حقیقی سرمائے کو متحرک کرکے سرمایہ کاری کے عملی نتائج میں تبدیل کرنا ہونا چاہیے، وزیرخزانہ محمداورنگزیب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.