سٹی پولیس نے گھر سے چوری کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا

ہفتہ 5 ستمبر 2026 17:09

سٹی پولیس نے  گھر سے چوری کرنے والے ملزم  کو گرفتار کر لیا
ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 ستمبر2026ء) سٹی پولیس نے بودلہ پاوا میں گھر میں نقب لگا کر کے مال مسروقہ لوٹنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو ایبٹ آباد پولیس کے ترجمان کے مطابق ایس ایچ او تھانہ سٹی سیف الرحمن خان نے بمعہ ٹیم کارروائی کرتے ہوئے دیہہ بودلہ پاوا میں ایک گھر سے چوری کی واردات میں ملوث ملزم نسیم اختر ولد محمد صادق سکنہ بودلہ کو گرفتار کر لیا۔ ملزم سے مسروقہ رقم 50 ہزار روپے برآمد کر کے مزید تفتیش شروع کر دی۔

متعلقہ عنوان :