آئین پامال کر کے جتنے مرضی چھوٹے صوبے بنالیں کوئی فائدہ نہیں،خواجہ سعد رفیق
ہفتہ 5 ستمبر 2026 17:06
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں میں لوگ لیڈر کو بت پرستی کی حد تک لے جاتے ہیں اور ہر سیاسی جماعت خاندان کی جاگیر بنی ہوئی ہے، پہلے سیاسی جماعتوں میں جمہوریت لائی جائے کیونکہ ووٹ کسی کو ملتا ہے اور منتخب کوئی اور ہو جاتا ہے۔
خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ بلوچستان میں سب سے پہلے مینڈیٹ چوری کا کام شروع کیا گیا، چھوٹے صوبے بنانے سے کیا آبِ حیات پھیل جائے گا ،پاکستان کی سیاسی جماعتوں سے کوئی امید نہیں کیونکہ ہر جماعت پر ایک خاندان مسلط ہے،گورا انگریز چلا گیا اور کالا انگریز چھوڑ گیا۔خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ جو لوگ خون سے جمہوریت رقم کرتے ہیں وہ اورطریقے سے سوچتے ہیں، آج ایسے چوراہے میں کھڑے ہیں جہاں راستہ نظر نہیں آرہا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کئی مارشل لااعلانیہ اور کئی غیر اعلانیہ لگے، ہر سیاسی پارٹی ایک خاندان کی جاگیر بنی ہوئی ہے، جب ایک ہی خاندان جاگیر ہوتو جمہوریت کیسے دیں گی انہوں نے مزید کہا کہ آج بلوچستان میں امن وامان کی صورتحال سب کے سامنے ہے، ملک میں ووٹ کسی کو ملتا ہے اور منتخب کوئی ہوجاتا ہے، ریاستی رٹ قائم کرتے کرتے شہریوں کی رٹ ختم نہ کریں۔سعد رفیق نے خدشہ ظاہر کیا کہ کہیں آزادکشمیر کی صورتحال بلوچستان جیسی نہ بن جائے، پہلے ایک منتخب پارلیمنٹ بنائیں پھر چھوٹے صوبے بنائیں، پارلیمانی جمہوریت کوپارلیمانی آمریت میں بدلنا بند کریں۔مزید قومی خبریں
-
برآمد کنندگان پر سپر ٹیکس ختم ، 50 کروڑ سے زائد آمدن پر سپر ٹیکس کم کرکے 8 فیصد کر دیا‘ بلال اظہر کیانی
-
صدارتی ایوارڈ یافتہ اداکار عابد علی کی برسی منائی گئی
-
سٹی پولیس نے گھر سے چوری کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا
-
آئین پامال کر کے جتنے مرضی چھوٹے صوبے بنالیں کوئی فائدہ نہیں،خواجہ سعد رفیق
-
برآمد کنندگان پر سپر ٹیکس ختم ، 50 کروڑ سے زائد آمدن پر سپر ٹیکس کم کرکے 8 فیصد کر دیا، بلال اظہر کیانی
-
تمام زیرِ تعمیر ترقیاتی منصوبوں کو مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے ‘ ملک محمد احمد خان
-
ٹرائی بارڈر ایریا ِقریبی صوبوں سے تھرٹ آتے ہیں،کرپشن کیخلاف فیصلہ کن کارروائی کا آغاز کر دیا ‘ مریم نوازشریف
-
نجی شعبہ کو پالیسی سازی میں شریک کرنا حکومت کی ترجیح ہے، وزیر مملکت برائے خزانہ و ریلوے
-
راولپنڈی میں 21 سالہ لڑکی کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا، ملزم فرار
-
پنجاب کے دریائوں میں پانی کا بہائو معمول کے مطابق،آئند چوبیس گھنٹوں کے دوران بیشتر علاقوں میں مزید بارش کا امکان ہے ، ترجمان
-
حنا جاوید قتل کیس: پولیس افسران و عملے اور دیگر متعلقہ افراد کے بیانات بھی قلمبند کرنے کا آغاز
-
اسلام کوٹ،خاتون کی لاش ملنے کا واقعہ، سسرالیوں پر تشدد کر کے مارنے کا الزام
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.