صدارتی ایوارڈ یافتہ اداکار عابد علی کی برسی منائی گئی

ہفتہ 5 ستمبر 2026 17:09

صدارتی ایوارڈ یافتہ اداکار   عابد علی کی برسی منائی  گئی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 ستمبر2026ء) اداکار عابد علی کی برسی ہفتہ ہفتہ کو منائی گئی۔ ٹیلی ویژن نگری میں شہرت کی بلندیوں کو چھونے والے صدارتی ایوارڈ یافتہ اداکار عابد علی 1952میں کوئٹہ میں پیدا ہوئے۔ عابد علی کو امجد اسلام امجد کے لکھے ہوئے ڈرامے وارث سے شہرت حاصل ہوئی۔

(جاری ہے)

انہوں نے سینکڑوں ٹیلی ویژن ڈراموں اور درجنوں فلموں میں کام کیا۔ عابد علی کو تمغہ حسن کارکردگی سمیت مختلف اعزازات سے نوازا گیا۔ ان کے یادگار ڈراموں میں خواہش، دشت، دوسرا آسمان، وارث اور مہندی شامل ہیں۔عابد علی5ستمبر2019 کو کراچی میں انتقال کرگئے۔ ان کی برسی کے موقع پر شو بز انڈسٹری اور ان کے مداحوں کی جانب سے انہیں بھر پور انداز مین خراج تحسین پیش کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :